وزیراعظم کی نئے خصوصی اقتصادی زونزمیں گیس وبجلی کی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

حکومت نے اسلام آباد، پنجاب اورسندھ میں تین نئے خصوصی اقتصادی زونزکی منظوری دی ہے جس سے خصوصی اقتصادی زونز کی مجموعی تعدادبیس ہوجائے گی۔ یہ منظوری اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اقتصادی زونز کے لئے بورڈ آف اپروولزکے چھٹے اجلاس میں دی گئی۔ ان تین نئے خصوصی اقتصادی زونزمیں نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسلام آباد جے ڈبلیو خصوصی اقتصادی زونز، چین پاکستان خصوصی اقتصادی زونز رائیونڈپنجاب اور دھابیجی خصوصی اقتصادی زونزسندھ شامل ہیں۔