تمام اقتصادی اشاریے مثبت رجحان کی نشاندہی کررہے ہیں:شبلی فراز
اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ تمام اقتصادی اشاریے مثبت رجحان کی نشاندہی کررہے ہیں جواس حقیقت کااظہارہے کہ حکومت نے معیشت کودرست سمت میں گامزن کردیاہے۔
کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے سیکرٹریٹ میں پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائراوربراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہواہے جس سے حسابات جاریہ کاخساراکم ہوا ہے اور پیداواری شعبے میں بڑے پیمانے پربہتری آئی ہے۔
شبلی فرازنے کہاکہ فنکاروں کی خدمات حاصل کرکے دنیابھرمیں ملک کامثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔