امام حسین کاچہلم،کراچی میں مرکزی جلوس1بجےبرآمدہوگا

امام حسین ؓ کا چہلم آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں جلوس کے روٹ پر موبائل سروس بند ہونگی، جب کہ رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ دیگر شہروں میں بھی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔ کراچی سميت پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور ديگرشہروں ميں سيکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کيے گئے ہيں۔ چہلم کے موقع پر مجالس جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عزاداروں کیلئے جگہ جگہ سبيلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ جلوس کے راستوں کی کیمروں سے سیکیورٹی کی جائے گی