سعودی عرب میں روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم خبر

ریاض : سعودی عرب نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم اقدامات کرنے غور کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں اراکین مجلس شوریٰ نے نجی اداروں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مجلس شوریٰ کے ارکان نے مملکت کے نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے اور کلیدی عہدے سعودیوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز پر بحث کی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شوریٰ کا اجلاس بدھ کو ڈاکٹر عبداللہ البلوی کی صدارت میں ہوا، شوریٰ میں نوجوانوں، سماج اور خاندانی امور کی کمیٹی نے آن لائن اجلاس میں قانون محنت کی دفعہ 26 کی شق دو میں ترمیم کے مسودے پر بحث کی۔