کورونا وائرس نے امیر کو امیر، غریب کو مزید غریب کردیا، چشم کشا رپورٹ
پیرس : جان لیوا عالمی وبا نے دنیا بھر کے غریبوں کو مزید غریب اور امیروں کو مزید امیر بنا دیا، غربت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس سال دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود دنیا بھر کے ارب پتیوں کی دولت رواں برس ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یو بی ایس اور اکاؤنٹنگ کے بڑے ادارے پرائس واٹر ہاؤس کوپر کی ایک تحقیق کے مطابق جولائی کے آخر تک ارب پتی افراد کی مجموعی دولت دس اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر پہنچ گئی ہے۔