ملک میں کورونا سےمزید 583 افراد متاثر، 9 انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 9 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار544 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے3لاکھ 16ہزار 934کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 015 رہ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔