پاکستان اور جنوبی کوریا کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد
پاکستان اور جنوبی کوریا کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جنوبی کوریا کے جہاز ”یوونگ جودائی“ نے شرکت کی ۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس ذوالفقار اس وقت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے سلسلہ میں خلیج عدن میں موجود ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔