نوجوانوں کے مستقبل کوتباہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی:اعظم خان سواتی

انسداد منشیات کے وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کوتباہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات آج (جمعرات) کوئٹہ میں منشیات تلف کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےکہا کہ ہم منشیات اور سمگلروں کے مکمل خاتمے تک ہر شعبے میں جنگ جاری رکھیں گے۔ اعظم سواتی نے کہاکہ ملک سے منشیات کے مکمل خاتمے کےلئے انسداد منشیات فورس کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔