صدر کا جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن عبداللہ ظفر کےاہل خانہ کو ٹیلی فون
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن عبداللہ ظفر کےاہل خانہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ صدر نے شہید کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ کےلئے صبرجمیل کی دعا کی۔ انہوں نے پاک فوج کےشہیدکیپٹن کی خدمات اور بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔