آٹھ اکتوبر 2005ءکے زلزلہ کے میں شہید ہونے والوں کی یاد آج بھی تازہ ہے. وزیراعظم آزادکشمیر
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے آٹھ اکتوبر 2005ءکے زلزلہ کی پندرہویں برسی کے موقع پر تعمیرنو پروگرام کے تحت او آئی سی اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی مالی معاونت سے 5کروڑ گیارہ لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سینٹر پلیٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی اورتعمیرنوپروگرام کے تحت مرتب کئے گئے منصوبوں کی تکمیل حکومت آزادکشمیر کا عزم اور عوام سے کمٹمنٹ ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر نے زلزلہ کی قدرتی آفت سے دوچار آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستانی عوام ،مسلح افواج پاکستان اور برادر اسلامی و دوست ممالک ،اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل اوراسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر کے بے مثال تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیامت خیز زلزلہ کے بعد ریسکیو، ریلیف اورتعمیر نو میں ناقابل فراموش کردار ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آٹھ اکتوبر 2005ءکے زلزلہ کے قدرتی سانحہ میں شہید ہونے والے عزیز واقارب کی یاد آج بھی تازہ ہے اوراُن کے مقدس لہو کے صدقے آج زلزلہ متاثرہ علاقوں میں عالمی برادری کے تعاون سے سیرا کے ویژن Build Back Better کے تحت منصوبے مکمل ہورہے ہیں ،جن سے عوام مستفید ہورہے ہیں ، آج عالمی معیارکی خوبصورت سڑکوں،تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں اوردیگر سہولیات نے ملبے کے ڈھیر کے جگہ لے لی ہے ،اس موقع پر وزیرتعلیم بیرسٹرافتخار گیلانی ،سیکرٹری سیراراجہ امجد پرویز علی خان ،چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدآمد کمیشن و ممبر ایراءبورڈ زاہد امین ،سیکرٹری تعلیم سکولز زاہد عباسی ،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن سیرا عابد غنی میر محکمہ تعلیم ،انتظامیہ ودیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پلیٹ کی عمارت میں سائنس و کمپیوٹر لیب ، لائبریری ،پرنسپل آفس ،سٹاف رومز سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں ،اس موقع پر سیکرٹری سیرا راجہ امجد پرویز علی خان نے تعمیرنوپروگرام کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں تعلیم کے شعبہ جس کا مستقبل کی قومی ترقی میں اہم کردار ہے کو زلزلہ کے قدرتی سانحہ نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ہماری ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نسل کے ساتھ کئی عشروں سے تعمیر کیے گئے تعلیمی ادارے بھی زمین بوس ہوگئے ، آزادکشمیر کے زلزلہ ذدہ علاقوں میں تعمیرنو پروگرام اپنی کامیاب تکمیل کی جانب گامزن ہے مالیاتی مشکلات کے باوجود رواں مالی سال 58منصوبے مکمل کئے ہیں ، تعمےرنو پروگرام کے تحت بالخصوص تعلےم و صحت کے شعبہ مےں سےنکڑوںمنصوبہ جات مکمل کر کے تواتر سے ہر سال متعلقہ محکمہ جات کے حوالہ کئے جاتے رہے ہےں۔58تکمیل شدہ منصوبوں مےں10ہائی سکولز05,مڈل سکولز28,پرائمری سکولز،02دفاترمحکمہ جنگلات،01عمارت عدالت،02رےسٹ ہاوس،05زرعی توسےع مراکز،04سول وٹےرنری،ڈسپنسری ہسپتال اورESMAکے دفاتر شامل ہے.