اقامہ کیس:خواجہ آصف نیب کے سامنے پیش نہ ہو ئے
لیگ کے رہنما خواجہ آصف اقامہ کیس میں قومی احتساب بیورو لاہور کے سامنے پیش نہیں ہوئے، وکیل نے نیب میں جواب جمع کرا دیا۔ جمعرات کو لیگی رہنما خواجہ آصف اقامہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے وکیل نجم الحسن پیش ہوئے جنہوں نے جواب جمع کرایا،وکیل نے بتایا کہ خواجہ آصف مصروف ہیں ذاتی طورپر پیش نہیں ہو سکتے، سپریم کورٹ کی رولنگ 2018ء کے بعد نیب خواجہ آصف کو طلب نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ خواجہ آصف کی نااہلی کے کیس میں اقامہ کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کر چکی ہے، وکیل نے نیب کو سپریم کورٹ کی رولنگ پیش کردی۔