صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کا انعقاد
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرو وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے، ریسکیو1122،سپیشل برانچ، ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔مختلف محکمہ جات نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات انسداد ڈینگی مہم کے اعدادوشمارکے حوالہ سے ڈیش بورڈ کو خودمانیٹرکریں۔موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر متعلقہ محکمہ جات کو مزید الرٹ ہوناہوگا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ہسپتالوں میں انتظامات کے حوالہ سے انسپیکشن تیز کردے۔تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات میں کمی نہیں ہونی چاہئے۔ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کی تلفی کویقینی بنایاجائے۔پی آئی ٹی بی روزانہ کی بنیادپر اعدادوشمارکو ڈیش بورڈپراپ ڈیٹ کرے۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔متاثرہ علاقہ جات میں سرویلنس ٹیمیں مزیدمتحرک ہوجائیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تمام محکمہ جات کو مل کرانسدادڈینگی مہم کو کامیاب بناناہوگا۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے عوام کیلئے مؤثرآگاہی مہم جاری ہے۔حکومت پنجاب ڈینگی وباء پر مکمل قابوپانے کی کوشش کررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ انسدادڈینگی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزخود تمام سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔ڈرگ کے اجلاس باقاعدگی سے طلب کرکے انسدادڈینگی مہم کا جائزہ لیاجائے۔محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن کے ذریعے لوگوں کی ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی مسلسل دی جارہی ہے۔صوبائی وزیرصحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل بھی کی۔