صدر مملکت عارف علوی سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات

اسلام آباد: (08 اکتوبر 2020) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے نئے نیول چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک کی بحری حدود کے دفاع میں پاکستان نیوی کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان نیوی گوادر پورٹ اور سی پیک کو سیکیورٹی فراہم کر کے ملکی معاشی مفاد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ امید ہے پاکستان نیوی ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں ملک کو درپیش سمندری چیلنجز پر کامیابی سے قابو پائے گی۔