ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا، مختلف شہروں میں امام عالی مقام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے گئے۔کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا،جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیرہوا۔راول پنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔لاہور میں مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوکر امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ پشاورمیں چہلم کا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوا۔کوئٹہ میں بھی چہلم کے دو جلوس برآمد کیے گئے۔ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔