وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا ۔میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے فیض حمید سے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔