ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں، اعظم خان اور حسنین ڈراپ, سرفراز، فخر اور حیدر 15 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں کردی گئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔