سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کے نئے پیپلزمیٹروپولیٹن آرڈینس کوچیلنج کردیا گیا.
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے متعلق سٹی الائنز کی جانب سے داخل کی گئی درخواست میں گورنرسندھ، وزیراعلی سندھ، چیف سیکرٹری سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمنٹرین اورسیکرٹری منسٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایاگیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام دستور کی دفعہ چار،پانچ، آٹھ، پچیس اور بتیس کے متصادم ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں دواتحادی جماعتیں مسلسل مذاکرات کررہی تھی جس کے لیے پندرہ سیشن ہوئے لیکن ایک بار بھی اس آرڈینسیس کوپیش نہیں کیاگیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ آرڈینس سندھ کی تقسیم کے لیے جاری کیاگیا ہے۔ درخواست میں اپیل کی گئی کہ سندھ میں ایک ہی بلدیاتی نظام ہونا چاہیے۔