پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذکرات اسلام آباد میں جاری, دہشت گردی ،تجارت اور دیرینہ مسائل کے حل سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے.
وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مزاکراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ویزوں میں نرمی سمیت دو معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاحت سمیت آٹھ شعبوں میں ویزا پابندیاں نرم کرنے پر متفق ہو گئے تھے، ویزا اقسام میں سفارتی، غیر سفارتی، چھتیس گھنٹوں کا ٹرانزٹ ویزا اورسیاحت کا ویزا شامل ہے۔