لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹر کے سالانہ نتیائج کا اعلان کردیا،امتحانات میں کامیابی کا تناسب اٹھاون پانچ آٹھ رہا

لاہور کے الحمر حال میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ نصراللہ ورک نے بتایا کے سال دوہزار بارہ میں ایک لاکھ اکاون ہزار چھ سے چھالیس ہزار طلبہ نے قسمت آزمائی جبکہ چھیاسی ہزار دوسو تیرا طلبہ نے کامیابی کو سمیٹا جس کے بعد کامیابی کا تناسب چھپن اعشاریہ آٹھ پانچ رہا۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنےوالے طالب علموں میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے گولڈز اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر حمز شہابز نے کہا کہ پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوانوں کی بدولت ہی ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ قومی ایجنڈ بنایا جائے جس میں طالب علموں کو بھی شامل کرنا چاہیے