جنوب مغربی چین میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اسی ہوگئی
چین کے حکام کے مطابق زلزلے میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔ یوننان اورگوئیڑوصوبوں میں ریکٹر اسکیل پرپانچ عشاریہ سات کی شدت کے زلزے سے چارلاکھ تیس ہزارگھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ چھ ہزارچھ سو پچاس گھرتباہ ہوگئے، چینی میڈیا کے مطابق کم ازکم سولہ آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے،حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہربھی ظاہرکیا ہے۔ ادھرچینی وزیراعظم وین جیاباؤنے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورصورتحال کا جائزہ لیا۔