پارٹی کو اپنی پالیسی بدلنا ہوگی۔ پاکستان میں ایک نہیں پانچ حکومتیں ہیں:قمرالزمان کائرہ
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف رہی ہے، دہشتگردی کی وجہ سےانتخابات صحیح طریقے سے نہیں لڑ سکے۔ پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر رہی ہے،انکا کہنا تھا کہ جوہشتگردوں کی مدد کرتا ہو اسے سزا ملنی چاہیے،مفاہمتی پالیسی سے پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچا ہے،ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور پالیسیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قومی سطح پرکسی جماعت کیساتھ اتحاد نہیں ہے ، ضلعی سطح پرایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان میں اس وقت ایک نہیں پانچ حکومتیں ہیں۔ ملک کو وفاق کے ذریعے نہ چلایا گیا تو مسائل ہوں گے۔