ریلوے کے ٹرین ڈرائیورز نے الاؤنسس نہ ملنے پر کراچی سے چلنے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی
پاکستان ریلوے کے ٹرین ڈرائیورز نے اپنے مطالبات کے حق کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کردیا، جس کی وجہ سے کراچی میں ٹرین کی آمدورفت کا شیڈول شدید متاثر ہوا، صبح نو بجے سے شروع ہونے والی ہڑتال کے باعث کراچی سے کوئی بھی ٹرین روانہ نہ ہوسکی۔ اس دوران ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے جان بوجھ کر ریلوے ملازمین کے لئے مسائل پیدا کئے، جس کی وجہ سے وہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے۔ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، مسافروں کا کہنا تھا اسٹیشن پر کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں۔واکس پاپس مسافرکئی گھنٹے جاری رہنے والے احتجاج کے بعد حکومت کو ریلوے ملازمین پر رحم آہی گیا اور دوپہر ڈھائی بجے لاہور میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔