ہالی ووڈ کی رونگٹے کھڑے کرنے والی تھرل مووی "پے دی گھوسٹ "کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچاد
ہدایتکار یولی ایڈل Uli Edel کی تھرل سے بھرپور اس فلم کی کہانی یونیورسٹی پروفیسر مائیک Mike کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے بیٹے کو لے کر ہالووین کے تہوار پر نکلنے والی پریڈ میں جاتا ہے
بھوت پریت، ڈریکولاز، چڑیلوں کا روپ دھارے لوگوں کی اس پریڈ میں کچھ ان دیکھی شیطانی قوتیں بھی موجود ہوتی ہیں، جو پروفیسر مائیک کے بیٹے کو اٹھا لے جاتی ہیں
بیٹے کی محبت پروفیسر کو شیطانی قوتوں کے مقابلے پر مجبور کردیتی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بیٹے کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والا پروفیسر اپنی کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوتا ہے،
تھرل سے بھرپور اس فلم میں سُپرسٹار نکولس کیج Nicolas Cage پروفیسر کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جو پچیس ستمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔