قومی دولت لوٹنےوالوں کا بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا:نواز شریف
وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمتِ عملی پرغورکیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرانے اور وفادار کارکنوں کوسامنےلایا جائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت حکومت کی گزشتہ ڈھائی سال کی کارکردگی کو اجاگر کرے۔ پارٹی ورکرزعوام سے رابطہ بڑھائیں اوربھرپورمحنت کریں، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سب کوعزت دیتے اور ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ، سمجھنے سے قاصر ہوں کہ زرداری صاحب نے ایسا بیان کیوں دیا، زرداری صاحب کی بحیثیت صدرریٹائرمنٹ پرانکےاعزاز میں تقریب منعقد کی، زرداری صاحب نے جو کہا اس پر دکھ ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، کراچی آپریشن سےامن وامان اورجرائم کی روک تھام میں بڑی مدد ملی, ماضی میں وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کرتی، ہم نے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی، ہماری پنجاب میں حکومت تھی تو گورنرراج لگایا گیا، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی نشان دہی کریں،وفاق فنڈز فراہم کرے گا، نواز شریف نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی تنظیم کے خلاف نہیں ، صرف دہشتگردوں اور مجرموں کے خلاف ہے، کراچی آپریشن کو کوئی سیاسی رنگ نہ دیا جائے، آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، قومی دولت لوٹنےوالوں کا بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا، اجلاس میں ماروی میمن، نہال ہاشمی، عبدالحکیم بلوچ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اورآصف کرمانی شریک ہوئے،