کامران یوسف گھمن سابق کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی یورپ کی طرف سے فرانس میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب
۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سابق میڈیا آرگنائزر اصغر صغیر نے بھرپور الفاظ میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا تھا کہ وہ لاہور پر قبضہ کر لے لیکن اسکو منہ کی کھانی پڑی۔ ، سابق کوآرڈینیٹر یورپ کامران یوسف گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان ہر حملہ کیا لیکن پاک فوج کے جوانوں نے بہادری ، قربانیوں اور شہادتوں کی ایک نئی داستان رقم کی۔ اپنے سے دس گنا فوج کے دانت کھٹے کر دئے ۔ سیالکوٹ میں بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنادیا۔ پاکستانی قوم کے نوجوان بوڑھے بچے خواتین سب اپنی فوج کے شانہ بشانہ تھے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ایٹم بم کا تخفہ دیا۔ اب پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ دفاع وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتی ہے ۔ اور پوری پاکستانی قوم آج اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر یوم دفاع کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ پروگرام میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بھرپور شرکت کی۔