ہمارے ایٹمی سلامتی کے اقدامات عالمی معیار کے مطابق ہیں،بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ سے جنوبی ایشیا کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوئے:سیکریٹری خارجہ

جنوبی ایشیاء میں نیوکلیئر سیکیورٹی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ایٹمی پروگرام کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو مرکزی سطح پر رکھا ہے۔ ہمارا ایٹمی پروگرام تعداد نہیں بلکہ کم سے کم ایٹمی ڈیٹرنس پر مبنی ہے۔ کوئی بھی دہشتگرد ہماری ایٹمی تنصیبات کے قریب نہیں پہنچ سکا کیونکہ ہمارے ایٹمی پروگرام کے تحفظ کی کئی لہریں ہیں، اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہمارا ایٹمی پروگرام ہمارے دفاع کے لیے ہے۔ پاکستان نے خطے میں اسلحہ کی دوڑ کے حوالے سے کئی تجاویز دیں جن کا کبھی مثبت جواب نہیں آیا۔ پاکستان نے بهارت کو ایٹمی تجربات نہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کی پیشکش بھی کی۔ بهارت کے جارحانہ عزائم خطے کے مفاد میں نہیں۔ بهارت نے حال ہی میں نیوکلیئر آبدوز متعارف کرائیاس موقع پر سابق سفیر اور ڈائریکٹر سی ایس ایس علی سرور نقوی کا کہنا تھا کہ چین کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں جبکہ روسی فیڈریشن پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنا رہی ہے، اس ضمن میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور نریندر مودی کے بیانات نے اہم کردار ادا کیا ہے