عالمی برادری کو میانمار کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے:ملالہ یوسف زئی
انھوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سو چی پر زور دیا کہ وہ روہنگیا کے لیے آواز بلند کریں۔'اب ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ بےگھر ہونے والوں کی تعداد اب لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔'
ملالہ جلد ہی برطانیہ کی اوکسفرڈ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کا آغاز کر رہی ہیں۔انھوں نے اوکسفرڈ میں بات کرتے ہوئے میانمار میں تشدد ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی ردِ عمل کا مطالبہ کیا۔ ملالہ نے کہا: 'میرے خیال سے ہم ایک سیکنڈ کے لیے بھی یہ تصور نہیں کر سکتے کہ اگر آپ کی شہریت، آپ کا ایک ملک میں رہنے کا حق مکمل طور پر رد کر دیا جائے تو کیا ہو گا۔
'یہ انسانی حقوق کا مسئلہ بننا چاہیے۔ حکومتوں کو اس پر ردِ عمل دکھانا چاہیے۔ لوگ بےگھر ہو رہے ہیں، انھیں تشدد کا سامنا ہے۔