بھارتی آرمی چیف کے بیان پر حیرت ہے اور کہاکہ بھارتی جنرل اس قسم کا بیان دینے کے مجاز بھی تھے یا نہیں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان

بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک تقریب کے دوران پاکستان اور چین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی افواج ایک ہی وقت میں دو محاذوں پر جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے،،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوانگ شوئانگ نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر حیرت ہے اور کہاکہ بھارتی جنرل اس قسم کا بیان دینے کے مجاز بھی تھے یا نہیں،،گوانگ نے کہا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور بھارت کو چین کی ترقی سے سبق سیکھنا چاہئے جبکہ دونوں ممالک پر امن طور پر رہ سکتے ہیں،،گوانگ کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود چین اور بھارت تجارتی تعاون کرکے تعلقات بڑھا سکتے ہیں