امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد کے درمیان ملاقات ہوئی
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورامیر کویت شیخ صباح الاحمد کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیر کویت اس وقت خلیج میں امریکا کی مدد کررہے ہیں اور تمام چیزیں بہتر طور پر انجام پا رہی ہیں،، انھوں نے کہا کہ کویت امریکامیں منافع بخش سرمایہ کاری کر رہاہے،، قطر بحران کوجلد از جلد حل ہونا چاہیے، شمالی کوریا کا رویہ بہت برا ہے اسے روکنا ہو گا، فو جی کارروائی شمالی کوریا کے عوام کیلئے افسوسناک دن ہوگا،، امیر کویت نے بھی خطے میں فوری امن کی خواہش کا اظہار کر دیا ،، امیر کویت نے قبل ازیں 2013ء میں امریکا کا دورہ کیا تھا،، وفد میں کویتی وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔