وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی،،،اس دوران دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال ، امریکی پالیسیوں اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی،،، بعد ازاں مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی فورم پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں،،سی پیک رابطوں اورعلاقائی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا، جو باہمی رابطوں اور خطے کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، پاکستان چین کی ون چائناپالیسی کی بھرپورحمایت کرتا ہےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکاکی نئی افغان پالیسی کا بغورمطالعہ کیاہے، افغانستان کےمسئلےکاکوئی فوجی حل موجودنہیں، یہ صرف بات چیت اور امن سے ہی ممکن ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ برابری کی بنیادپرتعلقات چاہتاہ،، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کےمثبت نتائج آئےہیں، ضرب عضب اورردالفسادکےذریعےدہشتگردوں کاخاتمہ کیاجارہاہےاس موقع پرچینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری کوشش کی، قربانیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، افغان قیادت پرمشتمل مصالحتی عمل ہی افغانستان میں امن کا ضامن ہے، دہشتگردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے،نمٹنےکیلیےمشترکہ کوششیں کرنا ہونگی، الزامات کی بجائے دہشتگردی کے خلاف کام کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کےاسٹریٹیجک تعلقات مستحکم ہیں، سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے، چین پاکستان کےمفادات کا احترام کرتا ہے، بدلتی علاقائی ، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہی۔ دفاعی وعلاقائی سلامتی کیلیے ایک دوسرے سے بھرپورتعاون کریں گے۔