ترک خاتون اول آمینا اردگان نے بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دروہ کیا

برما نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے ،، جس کے باعث لاکھوں مسلمان بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہیں تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے بھی ان کے ساتھ خاطر خواہ سلوک نہیں کیا جارہاہے، اس وقت دنیا کا جو ملک روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے نکلا ہے وہ ترکی ہے ،، تر ک صدر طیب اردگان میدان میں آئے اور انہوں نے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ترک صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ آمینا اردگان روہنگیا مسلمانوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروانے کیلئے ان سے ملنے بنگلہ دیش پہنچیں،، جہاں انہوں نے روہنگیا خواتین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ، روہنگیا مسلمان خواتین انہیں دیکھ کر خود کو روک نہ پائیں اور ان کے گلے سے لگ کر رونے لگ گئیں جبکہ آمنہ اردگان سے بھی ان کی حالت دیکھی نہ گئی اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگے ۔