ایک طرف طوفان اوراب شدید ترین زلزلہ ، خطہ امریکہ آفات کی زد میں ہے
ایک طرف طوفان اوراب شدید ترین زلزلہ ، خطہ امریکہ آفات کی زد میں ہے، امریکی ملک میکسیکو میں 8 شدت کا خطرناک زلزلہ آیا ، زیر سمندر آنے والے زلزلے سے سونامی کا شدید خطرہ جاری کر دیا گیا ہے ، زلزلہ آنے بعد ہر چیز لرز اٹھی ،، سڑکیں ، مینار ، عمارتیں ہر چیز ہلنے لگیں، خوف ہو ہراس میں مبتلا شہری رات کی تاریکی میں گھروں سے باہر بھاگے، میکسیکو اور گوئٹے مالا کے بارڈر کے قریب زیر سمندر آنے والا زلزلہ خطرناک ترین تصور کیا جا رہا ہے ،، جس سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، جبکہ ساحلی علاقوں میں وارننگ کے سائرن بھی بجائے گئے ہی، حکام اور ریسکیو ٹیموں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں
جنوبی میکسیکو کے ساحل پر آٹھ شدت کے زلزلےنے تباہی مچا دی، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،، عمارتیں منہدم ہو گئیں،، کئی افراد لقمہ اجل بن گئے،، زلزلے کے جھٹکے میکسیکو سٹی سے گواٹیمالا سٹی تک محسوس کیے گئے،سونامی وارننگ سنٹر نے تین سے سات میٹر بلند سونامی لہریں بھی میکسیکو ساحل سے ٹکرانے کی تصدیق کر دی،، جس کی وجہ سےلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،، مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی بڑھ گیا،،امریکی جیولوجیکل سروے نے آفٹر شارکس آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ،، میکسیکو سٹی کےتمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر د ی گئی ہے،، آدھی رات کو آنے والے زلزلے کا مرکز جنوب مغربی قصبہ پیجی جیاپان تھا اور اس کی گہرائی تینتیس کلو میٹر تھی،، ماہرین کے مطابق انیس سو پچاسی کے بعد یہ تاریخ کا بد ترین زلزلہ ہے،،