این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں بیگم گلثوم 50 ہزار کی لیڈ سے کامیاب ہونگی۔ احسن منظور
مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے مرکز ی جائنٹ سیکرٹر ی احسن منظور نے کہا ہے کہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں بیگم گلثوم نواز پچاس ہزار کی لیڈ سے کامیاب ہونگی تحریک انصاف اور پی پی عوام نے پہلے بھی مستر دکیا اور اب بھی آوٹ کریں گے ایک بیان میں انھون نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی چارسالہ کارگردگی نظر آرہی ہے ۔ موجودہ حکومت بجلی کا بحران حل کر ے گی ۔ ملک کی معاشی حالت سنوارنے اور امن و امان کے حوالہ سے لیگی قیادت نے جو اقدامات کیے وہ لائق تحسین ہیں ۔ عوام کارکر دگی اور نواز شریف سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے لاہور کے ضمنی الیکشن میں لیگ امیدوار ہ بیگم گلثو م نواز کو کامیاب بنائیں گے چوہدری احسن منظور نے کہا کہ وفاقی اور آزاد حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ قائد مسلم لیگ نواز شریف کے ویژ ن کی روشنی میں حقیقی ترقی کے لیے اپنا کردار اداکررہی ہیں تعمیر وترقی کے اہد اف پورے کیئے جائیں گے۔