پاکستان میں جمہوریت کومستحکم کرنے اورکشمیریوں کی آوازکوعالمی فورمزپربلند کرنے کے لیے نوائے وقت گروپ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں:وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر
وزیراعظم آزادجموں وکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نوائے وقت گروپ کے ہیڈ آفس خصوصی دورے پرپہنچے توڈائریکٹرنیوزوقت نیوز اور ایڈیٹردی نیشن سلیم بخاری اورسعیدآسی نے ان کا استقبال کیا،وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایڈیٹردی نیشن سلیم بخاری سےملاقات کے دوران انہیں کشمیرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں اورعالمی سطح پرمسئلہ کشمیرکے حل کےلیے کوششوں سے آگاہ کیا،انھوں نے وقت نیوزچینل کا بھی دورہ کیا،،کنٹرولروقت نیوزہشام یوسف نے معززمہمان کوچینل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ وقت نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نےکہا کہ پاکستان میں جمہوریت کومستحکم کرنے اور کشمیریوں کی آوازکوعالمی فورمزپربلند کرنے کے لیے نوائے وقت گروپ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں کشمیری نوائے وقت گروپ کونہ صرف اپناپشت بان سمجھتے ہیں بلکہ یہ عالمی سطح پران کی توانا آوازبھی ہے۔