شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کی منظوری دینے والے ڈپٹی چئیرمین نیب خود کرپشن کیس میں پیش ہو گئے
شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کی منظوری دینے والے ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پیشی کے موقع پر جب میڈیا نے سوالات کی کوشش کی تو ڈپٹی چئرمین نیب میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر چھپ گئے، امتیاز تاجور کیمروں سے نظر بچا کر پچھلے دروازے سے چلتے بنے، ڈپٹی چئیرمین نیب کے ساتھ آئے نیب اہلکاروں کی میڈیا کے نمائندوں سے ہاتھا پائی ہوئی،، اہلکاروں نے صحافیوں سے موبائل فونز چھیننے کی بھی کوشش کی، عدالت نے امتیاز تاجور کی عبوری ضمانت میں بیس ستمبر تک توسیع کردی۔ ملزم امتیاز تاجور کے خلاف ایف آئی اے نے کرپشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ان پر بطور قائم مقام چئیرمین ساتھ لاکھ روپے فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔