مریم نواز اپنی بیمار والدہ کیلئے ووٹ مانگ رہی ہیں جبکہ حکومت نے این اے ایک سو بیس میں نوکریوں کا اعلان کردیا ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد
قرطبہ چوک لاہور میں پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ،، عمران خان وقت کے حکمرانوں کو عدالت میں لےکرآئے،، عمران خان نے کہا تھا نوازشریف کو رلاؤں گا، عمران خان کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں،، ان کا کہنا تھا مریم نواز کہہ رہی ہیں بیمار ماں کو ووٹ دو،،، میں پوچھتی ہوں کیا صرف مریم نواز کی والدہ ہی بیمارہیں؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ حکومت حلقہ این اے 120 میں اب نوکریوں کا اعلان کررہی ہے،، انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کے اس اقدام کا نوٹس لے،، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر وہ الیکشن جیت گئیں تو اتنا شور مچائیں گی کہ حلقے میں صاف پانی تو ملنا شرروع ہو ہی جائے گا