تحریک انصاف مثالیں دینے میں تو سب سے آگے ہے لیکن عمران خان بلانےکے باوجود سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پیش نہیں ہو رہے:وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ نواز دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں نواز شریف کا نام ہی نہیں،کسی درخواست میں اقامہ کا ذکر نہیں۔۔۔ عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق نے درخواست اس کا ذکر نہیں کیا، والیم ٹین کے کو ایک خوفناک معاملہ بناکر پیش کیا جارہا تھا،سیاسی کیس ہے جو پاکستان میں بنتے رہے ہیں،،،ایسے معاملات سے عوام میں مقبولیت ملتی ہے اور نوازشریف کوملنے والی محبت اس بات کی دلیل ہے. دانیال عزیز نے کہا کہ اسحق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا،ان کے خلاف پانچ مقدمات ختم ہوئے،انتخابات سے پہلے ریفرنس دائرکرناعجیب بات سی ہے، نواز شریف کے خاندان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے .دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ دو ہزار آٹھ میں میاں نواز شریف کو انتخاب میں حصہ نہیں لینے دیا گیا، اس طرح سے نواز شریف عوام میں اور زیادہ مقبول ہوئے اور ووٹ بنک مضبوط ہوا