پاکستان نے قدم اٹھا لیا، اب بھارت آگے بڑھے، کرتار پور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اعلان نے انتہا پسندوں کے منہ پر ڈھکن رکھ دیا۔ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو

Sep 08, 2018 | 00:23

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے معاملے پر عمران خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور بارڈر کھولنا پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتا ہے،،، عمران خان نے حلف برداری کے بعد جو کہا اتنی جلدی حقیقت کر دکھایا،،،نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کے معاملے سے بڑی خوشی بھارتی پنجاب کے لوگوں کیلئے نہیں ہوسکتی،،، کرتارپوربارڈ کھولنا لاکھوں زائرین کی خواہش تھی جو اب پوری ہورہی ہے،،،نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کے سیاست سے مذہب کو علیحدہ رکھنے کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرے گا۔۔۔

مزیدخبریں