محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

Sep 08, 2018 | 07:14

صوبے بھر میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آٹھ تا دس محرم تک ہوگی، سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش لاؤڈ سپیکر کے بلااجازت استعمال پر پابندی عائد ہوگی، دل آزار تقاریر، وال چاکنگ پر بھی دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاز عائد ہوگا، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق تین روز کے لیے کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر احکامات پر یکم تا دس محرم پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں