امریکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا گزشتہ کچھ برسوں میں بڑے سائبر حملوں کا مرتکب ہوا ہے

Sep 08, 2018 | 07:20

امریکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا گزشتہ کچھ برسوں میں بڑے سائبر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، اور ان کے نتیجے میں کروڑوں ڈالر غائب ہوئے۔ اگرچہ امریکی اور شمالی کوریائی ذمّے داران کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے تاہم امریکا نے 2014ء میں سونی اسٹوڈیو کی ہیکنگ، مالویئر پروگرام 'ویناکرائی' اور بنگلہ دیش کے مرکزی بینک پر سائبر حملے کی تحقیقات جاری رکھیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام سائبر حملے پیانگ یانگ سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر گروپ سے منسوب کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکا نے بیرک جین ہیوک نامی انفارمیشن ڈیولپر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جو شمالی کوریا کی انٹیلی جنس کے ساتھ مربوط ایک کمپنی کے لیے کام کر چکا ہے۔

مزیدخبریں