محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جنگلی ریچھ کو قابو کرلیا

Sep 08, 2018 | 07:27

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں اس وقت خوف و ہراس بھیل گیا جب پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب کالے رنگ کا ایک ریچھ چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔جب پولیس کو اطلاع ملی تو علاقے کی سڑکوں پر مڑگشت کرنے والا ریچھ پارلیمنٹ سے محض چند سو فٹ کے فاصلے پر تھا۔ اس سے کچھ دیر قبل کالے ریچھ کو شہر کی مارکیٹ کی سٹرکوں پر دیکھا گیا تھا۔ یہ مارکیٹ سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور امریکی سفارت خانہ بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔جب لوگوں کی نظر ریچھ پر پڑی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر آس پاس کی سٹرکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریچھ کو قابو کرلیا۔

مزیدخبریں