عراقی شہر بصرہ میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ
عراقی شہر بصرہ میں کئی دن سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ نذرآتش کر دیا ہے۔مظاہرین ملک میں بدعنوانی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔بصرہ میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔