پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواندگی کا دن منایا جارہا ہے

Sep 08, 2018 | 08:45

خواندگی کا دن پہلی بار اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آٹھ ستمبر انیس سو چھاسٹھ کومنایا گیاتھا. یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی اور مغربی ایشیا کے ممالک شرح خواندگی کے لحاظ سے دنیا کے دیگر ملکوں سے پیچھے ہیں۔ دنیا کے ایک سو چھیانوے ممالک میں سے صرف چھ ملکوں میں شرح خواندگی سو فیصد ہےاعداد و شمار کے مطابق پاکستان شرح خواندگی کے لحاظ سے دنیا میں ایک سو تیر ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں دس میں سے تین بچے سکول میں داخلہ ہی نہیں لیتے۔ سکول نہ جانے والے بچوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے ۔اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت دنیا میں تقریبا چار ارب افراد پڑھے لکھے ہیں، تاہم اب بھی بچوں، نوجوانوں اور بالغ افراد کے لیے تعلیم کا مشن نامکمل ہے۔ خواندگی کا عالمی دن منانےکا مقصد دنیا بھر کے ان کروڑوں مرد، خواتین اور بچوں کو امید دلائی جاسکے جو اپنا نام تک نہیں لکھ سکتے۔ ہمیں اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنے کاعہد کرنا ہو گا تاکہ پاکستان سے جہالت کا خاتمہ ہو سکے

مزیدخبریں