وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

Sep 08, 2018 | 09:35

وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے،، عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد انکے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنے آئے ہیں۔ عمران خان کے دونوں بیٹوں نے ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ قاسم اور سلیمان چار روز تک پاکستان میں قیام کریں گے اور بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

مزیدخبریں