جیمز میٹس نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی

Sep 08, 2018 | 09:43

جیمز میٹس اورافغان صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی موجود تھے، افغان صدر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور افغانستان میں آنے والے صدارتی ، پارلیمانی اور ضلعی کونسلوں کے انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی،اس موقع پر امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکی حکومت اورقوم افغانستان میں امن و استحکام کے لیے افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی امریکی حمایت کو سراہا

مزیدخبریں