پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں میں باپ نے بیٹی داماد اور دو نواسوں کو قتل کر دیا۔
پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ نسووال میں پیش آنیوالے دلخراش واقعے میں میاں بیوی کو دو بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے تیز دھار آلہ سے بیٹی داماد اور دو نواسوں کو قتل کیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کی بیٹی نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ چارافراد کے قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کردی گئی اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔