جھنگ:بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ اور بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق

Sep 08, 2018 | 12:12

جھنگ چینٹوٹ روڈ پر بس کی موٹر سایئکل کو ٹکر سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار تین افراد ایک رشتہ دار کے ہاں محفل میلاد میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ چنیوٹ روڈ پر حادثہ کاشکار ہوگئے۔ حادثہ کے بعد بس ڈرایئور فرار ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق تینوں افراد کی میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کر دی گئیں ، ان میں باپ، بیٹا اور قریبی رشتہ دار شامل ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت ظفر اقبال، سعید اقبال اور طاہر کے نام سے ہوئی، لاشیں گھر منتقل کرنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

مزیدخبریں