فیصل آباد: تھانوں کی حدود کا تنازع، نعش 3گھنٹے نالے میں پڑی رہی

Sep 08, 2018 | 12:54

فیصل آباد میں ایک نامعلوم شخص کی نعش 3تھانوں کی پولیس کے درمیان حدود کے تنازع پر کئی گھنٹوں تک نالے میں پڑی رہی۔میڈیا نمائندوں کے پہنچنے پر پولیس اہل کاروں نے نعش نکال کر ایمبولنس کے بجائے موٹر سائیکل رکشے پر لاد کر ہسپتا ل منتقل کی ۔ فیصل آباد کے علاقے بکر منڈی میں شہریوں نے نالے میں ایک شخص کی تشدد زدہ نعش دیکھ کر تھانہ کوتوالی اور تھانہ گلبرگ پولیس کو اطلاع دی۔پولیس اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر اعلان کردیا کہ یہ جگہ ان کی حدود سے باہر ہے، اس پر تھانہ جھنگ بازار پولیس کو بلایا گیا، تاہم جھنگ بازار پولیس نے بھی نعش کو اپنی حدود سے باہر قرار دے دیا۔تھانوں کے ایس ایچ اوز حدود کے تنازع پر 3گھنٹے تک ایک دوسرے سے الجھتے رہے جس پر شہریوں نے میڈیا کو اطلاع دی۔میڈیا کے نمائندوں کے پہنچنے پر تھانہ جھنگ بازار پولیس نے نعش کو گندے نالے سے نکالا اور موٹر سائیکل رکشہ روک کر اس میں نعش ہسپتال منتقل کی،شہریوں نے پولیس کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں