امریکا و یورپ میں سونے کے نرخ گر گئے، ایشیا میں اضافہ

Sep 08, 2018 | 13:20

امریکا و یورپ میں سونے کے نرخ گر گئے اور ایشیا میں بڑھ گئے ۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4فیصد کم ہوکر 1195.48ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3فیصد کمی کے ساتھ 1200.40ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1فیصد کم ہوکر 1198.40ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1203.80ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1فیصد بڑھ کر 1200.88ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2اضافے کے ساتھ 1206.40ڈالر فی اونس طے پائے۔
 

مزیدخبریں