عاطف میاں کا استعفیٰ: مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن عمران رسول بھی مستعفی

Sep 08, 2018 | 13:24

عاطف میاں کے استعفے کے معاملے پر اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن عمران رسول نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

ماہر معاشیات عمران رسول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے  بتایا کہ ’ آج صبح بوجھل دل کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دیا ہے، جن حالات کے باعث عاطف دباؤ کا شکار ہوئے وہ ان میں سے ایک ہیں جن پر میں اتفاق نہیں کرتا، مذہب کی بنیاد پر فیصلہ کرنا میرے اصول سے باہر ہے اور ان قواعد سے بھی جو میں اپنے بچوں کو سیکھاتا ہوں‘

مزیدخبریں